1-Fiction 3-Facts /// 3-Fiction 1-Fact

1-Fiction 3-Facts

وہ گرما کا رمضان تھا،  دن انتہائی لمبے تھے اور آرمیاء کی سوچ کے گھوڑے بھی بہت دور تک بھاگ رہے تھے. پچھلے کئی سال اس نے مشکل حالات میں گذارے تھے،  اور ابھی بھی اس کے حالات کوئی بہت اچھے نہ تھے. افطار کے بعد وہ اپنے گھر کے قریب جنگل میں نکل جاتا،  اور روز اس جنگل میں موجود جھیل پر بنے لکڑی کے چبوترے پر جا بیٹھتا. وہ اپنے گذرے ہوے لمحات کو یاد کرتا،  اپنے حال کا جائزہ لیتا اور مستقبل کے منصوبے بناتا.

3-Fiction 1-Fact

وہ گرما کا رمضان تھا، آرمیاء افطار کے بعد گھر سے نکل جاتا اور پھر اپنے ارد گرد کا مشاہدہ کرتا، اپنے آپ سے باتیں کرتا، اپنے ملکی حالات کے بارے میں سوچتا اور بہت سے منصوبے بناتا جن سے وہ اپنے ملک کے عام لوگوں کے حالات میں کچھ تبدیلی لا سکتا ہے. اس نے اس چہل قدمی کو، اپنے آپ سے باتیں کرنے کو، اپنے ذہن کے بند دریچوں کو کھولنے کا ذریعہ بنا لیا.
اس خودکلامی نے اسے اپنے خیالات کو ایک دھارا میں ڈھالنے کا موقع فراہم کیا.

Leave a comment